حیدرآباد۔28۔اپریل(اعتماد نیوز)یوگا گرو بابا رام دیو کے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی پر متنازعہ ریمارکس کے بعد ہماچل پردیش اور امیتھی کے جلسوں پر پابندی عائد کردی
گئی۔چنانچہ وہ آج ہماچل پردیش میں اور یکم اور 2مئی کو اتر پردیش کے امیتھی حلقہ پارلیمنٹ سے بی جے پی کی حمایت میں تشہیر کرنے والے تھے کہ الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ لکھنؤ میں 16مئی تک بابا رام دیو کے جلسوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔